مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 425 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 425

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 403 عربی بول چال کے متعلق رسالہ لکھنے کی تجویز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک مسلمان ممالک کی زبوں حالی اور زوال امت عربی زبان کی ترویج و اشاعت میں کوتاہی کا نتیجہ تھی۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی مشہور کتاب "الهدى و التبصره لمن يرى ““ میں تحریر فرمایا:۔"وكان من الواجب أن يشاع هذه اللسان في البلاد الإسلاميه فإنه لسان الله ولسان رسوله ولسان الصحف المطهره ولا ننظر بنظر التعظيم إلى قوم لا يكرمون هذا للسان ولا يشيعونها في بلادهم ليرجموا الشيطان وهذا من أول أسباب اختلالهم الهدى والتبصره لمن يری صفحه 65-66 طبع اول) یعنی واجب تھا کہ اسلامی شہروں میں عربی زبان پھیلائی جاتی اس لئے کہ وہ اللہ ، اس کے رسول اور پاک نوشتوں کی زبان ہے اور ہم ان کو تعظیم کی نگاہ سے نہیں دیکھتے جو اس زبان کی تعظیم نہیں کرتے اور نہ اسے اپنے شہروں میں پھیلاتے ہیں تا شیطان کو پتھراؤ کریں اور یہی ان کی تباہی کا بڑا سبب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ امت مسلمہ میں زندگی کی روح پھونکنے کیلئے مبعوث ہوئے تھے۔اس لئے حضور نے اپنے عہد مقدس میں عربی زبان کی ترویج کی طرف بھی خاص توجہ فرمائی اور گھر میں روز مرہ استعمال میں آنے والے فقرے بچوں کو یاد کرائے جو حضور کی زندگی میں رسالہ تفخیذ الا ذھان“ کی مختلف اشاعتوں میں شائع ہوئے۔حضرت خلیفہ ثانی کو بھی عربی کی ترویج و اشاعت کی طرف بہت توجہ تھی اور حضور نے عربی کی اہمیت کی متعلق 19 / احسان رجون کو ایک اہم خطبہ دینے کے علاوہ جماعت میں عربی بولی