مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 424 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 424

402 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول خلیفہ میرزا بشیر الدین محمود احمد کو پاکستان میں مذہبی اعتبار سے بڑی عظمت و اہمیت حاصل کی ہے آپ کی عمر اس وقت 60 سال ہے اور آپ کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لا ہور (یادر ہے که حضور ان دنوں لاہور میں فروکش تھے ) سے ہے۔آپ اسلامی مسائل میں ثقہ سمجھے جاتے ہیں اور جماعت احمدیہ کے امام ہیں جو ا کناف عالم تک پھیلی ہوئی ہے اور اسلامی عقائد کی تبلیغ کر رہی ہے اور دنیا کے اکثر ممالک میں تبلیغی مراکز کے قیام میں اس کا نمایاں دخل ہے۔اس مسلمان مذہبی لیڈر نے پاکستان کی تاسیس اور مسئلہ کشمیر میں کار ہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔جماعت احمدیہ کے افراد فقیر سے لے کر وزیر تک ایک خاص نظام سے وابستہ ہیں۔میرزا بشیر الدین متقی، پارسا اور مستجاب الدعوات ہیں۔محمد ظفر اللہ خان وزیر خارجہ پاکستان نے انگریزی اور اردو زبانوں میں آپ کی سیرت لکھی ہے۔اس عظیم مذہبی لیڈر نے اسلام اور اسلامی تعلیمات کی تفسیر میں اردو اور انگریزی میں بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔آپ کشمیر کمیٹی کے صدر بھی رہے ہیں۔اسی طرح آپ نے مسلمانان ہند کی طرف سے مذاہب عالم کا نفرنس میں بھی نمائندگی کی۔جو 1924ء میں بمقام لنڈن منعقد ہوئی تھی۔تاریخ احمدیت جلد 13 صفحہ 109-110 ) XXXXXXXXXXXX