مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 12 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 12

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول إنْ كُنْتَ عِيسى ابن مريم فَأَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً أَيُّهَا الْكَذَّابِ إِنْ كُنْتَ عيسى ابن مريم فَأنزِل عَلَيْنَا مَائِدَةً أَيُّهَا الدَّجّال یعنی اگر تو عیسی بن مریم ہے تو اے کذاب اے دجال ہم پر مائدہ نازل کر۔لیکن معلوم نہیں کہ یہ کس وقت کی دعا تھی کہ منظور ہو گئی اور جس مائدہ کو دے کر خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے آخر وہ قادر خدا انہیں اس طرف کھینچ لا یا۔لو دھیانہ میں آئے اور عاجز کی ملاقات کی اور سلسلہء بیعت میں داخل ہو گئے۔فالحمدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّاهُ مِنَ النَّارِ وَأَنزَلَ عَلَيْهِ مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ- 12 ان کا بیان ہے کہ جب میں آپ کی نسبت بُرے اور فاسدظنون میں مبتلا تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھے کہتا ہے کہ : يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ كَذَّابٌ۔یعنی اے محمد کذاب تو ہی ہے۔اور ان کا یہ بھی بیان ہے کہ تین برس ہوئے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ عیسی آسمان سے نازل ہو گیا ہے اور میں نے اپنے دل میں کہا تھا کہ انشاء اللہ القدیر میں اپنی زندگی میں عیسی کو دیکھ لوں گا۔“ 66 (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 538-539) اظہار ندامت اور بیعت کا خط حضرت الشیخ محمد بن احمد المکی رضی اللہ عنہ جموں میں تھے جب آپ کو احمدیت کا پیغام ملا اور اس پر آپ کے رد عمل کا ذکر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں ابھی آپ پڑھ چکے ہیں۔لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انکے سخت جارحانہ الفاظ کے جواب میں ایک خط تحریر فرمایا تھا جس کو پڑھتے ہی ان پر حق آشکار ہو گیا، لہذا انہوں نے اپنے الفاظ پر ندامت کا اظہار کیا اور حضور کی خدمت میں معافی اور بیعت کا خط لکھا جسے حضور نے اپنی کتاب ”سچائی کا اظہار میں درج فرمایا ہے جہاں حضور فرماتے ہیں: اسلام کے مستند علماء کا تخت گاہ حرمین شریفین ہے زادهما الله مجدًا وشرفا وبركة، اور اسلام میں یہی بلا د عرب، خاص کر کے مکہ ومدینہ، دین کا گھر سمجھے جاتے ہیں۔سوچی