مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 11
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 11 عرب دنیا سے پہلا احمدی حضرت الشیخ محمد بن احمد المکی صاحب رضی اللہ عنہ ( بیعت: 10 جولا ئی 1891ء۔وفات: 28 جولائی 1940) تعارف، سلسلہ احمدیہ سے رابطہ اور بیعت: حضرت الشیخ محمد بن احمد المکی رضی اللہ عنہ مکہ میں شعب بنی عامر میں رہائش رکھتے تھے۔جہاں مولد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مولد حضرت علی رضی اللہ عنہ اور بنو ہاشم کے مکانات واقع تھے۔ان کے سلسلہ سے رابطہ اور بیعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: حبّى فى الله محمد ابن احمد مكى من حاره شعب عامر۔یہ صاحب عربی ہیں اور خاص مکہ معظمہ کے رہنے والے ہیں صلاحیت اور رشد اور سعادت کے آثار ان کے چہرے پر ظاہر ہیں۔اپنے وطن خاص مکہ معظمہ سے زادہ اللہ مجدا وشرفا بطور سیر و سیاحت اس ملک میں آئے اور ان دنوں میں بعض بد اندیش لوگوں نے خلاف واقعہ باتیں بلکہ تہمتیں اپنی طرف سے اس عاجز کی نسبت انکو سنا ئیں اور کہا کہ یہ شخص رسالت کا دعویٰ کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے منکر ہے اور کہتا ہے کہ مسیح جس پر انجیل نازل ہوئی تھی وہ میں ہی ہوں۔ان باتوں سے عربی صاحب کے دل میں یہ مقتضائے غیرت اسلامی ایک اشتعال پیدا ہوا تب انہوں نے عربی زبان میں اس عاجز کی طرف ایک خط لکھا جس میں یہ فقرات بھی درج تھے :