مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 374 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 374

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل سوال: جماعت احمدیہ کی تعداد کتنی ہوگی؟ 352 جواب صحیح اعداد و شمار تو میں بتا نہیں سکتا لیکن یہ کہ سکتا ہوں کہ قریبا سات لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وقت بھی تیز رفتاری کے ساتھ ترقی پذیر ہے۔اور اکثر افراد جماعت احمد یہ اپنی زندگیاں تبلیغ و تبشیر کے لئے وقف کر چکے ہیں۔ہمیں خدا کے فضل سے امید ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ بلا دعر بیہ وغیرہ میں جماعت احمدیہ کی کثیر تعداد پیدا کر سکیں۔سوال : آپ کا بلا دشام کے دیکھنے کا بھی کوئی ارادہ ہے؟ جواب : کثرت اشغال اور دیگر امور اس میں مانع ہیں۔اگر چہ شامیوں کے حسن اخلاق کا مجھ پر گہرا اثر ہے۔XXXXXXXXXXXX (الفضل 20 را کتوبر 1931 ص6۔7 ، انوار العلوم جلد 12 ص 330)