مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 346
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 326 احمدی خواتین کی قربانیوں کی فہرست نہایت طویل ہے۔اور خاص کر حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے عہدِ سعادت میں احمدی خواتین نے جو مثالیں قائم کی ہیں۔وہ نہایت شاندار ہیں۔مثلاً تثلیث کے مرکز لنڈن میں خدا تعالیٰ کا سب پہلا گھر جس میں پانچوں وقت اللہ اکبر کی صدا بلند ہوتی ہے۔اور جسے تعمیر کرنے کی آج تک بڑے بڑے بادشاہوں کو توفیق نہ ملی۔محض احمدی خواتین کے چندہ سے تعمیر ہوا اور یہ ایک علیحدہ چندہ تھا۔جو مستقل چندوں کی ادائیگی کے علاوہ حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی ایده اللہ بنصرہ العزیز کے حضور احمدی خواتین نے پیش کیا۔اور مطالبہ سے بڑھ کر پیش کیا۔اس وقت۔۔۔۔جنگ سے پیدا شدہ موجودہ نہایت ہی خطر ناک حالات میں احمدی خواتین دین کی خاطر جس ایثار اور قربانی کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔اس کی مثال صفحہ عالم پر نہیں مل سکتی۔چند ہی روز ہوئے ”الفضل“ میں یہ نہایت ہی افسوسناک خبر شائع ہو چکی ہے کہ ہمارے فلسطین کے مجاہد مولوی محمد شریف صاحب کی اہلیہ صاحبہ حیفا میں اپنے عزیز و اقارب سے دور غریب الوطنی میں وفات پاگئی ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ“۔الفضل 21 مارچ 1943 ء صفحہ (1) اپنی اس مرحومہ بیوی کا ذکر کرتے ہوئے محترم چوہدری صاحب فرماتے ہیں:۔گذشتہ ہفتہ بتاریخ 22 صفر 1362 هجری مطابق 27 تبلیغ 1322 هجری شمسی خاکسار کی رفیقہ حیات ام عبدالرشید سات سال کی رفاقت کے بعد دو تین روز بعارضہ بخار وضعف قلب بیمار رہ کر اس دار فانی سے انتقال کر کے اپنے مولی حقیقی سے جاملی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجعون۔مرحومہ آج سے ساڑھے چار سال قبل حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت خاکسار کے ہمراہ بلاد عر یہ میں خدمت سلسلہ عالیہ کے لئے آئی تھی اور آخر یہاں ہی خدمت کرتے ہوئے فوت ہو کر جان دی دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا کی مصداق ہوگئی اور بلدہ احمدیت کہا بیر واقعہ بر جبل الكرمل حیفا کے مقبرہ میں سپر د خدا کر دی گئی اللهم اغفر لها وأدخلها في جنت النعيم۔