مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 7 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 7

7 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول جہاں مجھ کو بٹھائے گا بیٹھ جاؤں گا، اور جہاں مجھ کو کھڑا کرے گا کھڑا ہو جاؤں گا۔اور یہ امی الهام ہوا: "يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللهِ مِنَ العَرَبِ“ یعنی تیرے لئے ابدال شام کے دعا کرتے ہیں اور بندے خدا کے عرب میں سے دعا کرتے ہیں۔خدا جانے یہ کیا معاملہ ہے اور کب اور کیونکر اس کا ظہور ہو۔والله أعلم بالصواب۔( از مکتوب مؤرخہ 6۔اپریل 1885 - مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ 86 )۔۔۔۔اگست 1888ء میں آپ نے فرمایا: اللہ جل شانہ نے مجھے خبر دی ہے کہ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ صُلَحَاءُ الْعَرَبِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ وَتُصَلَّى عَلَيْكَ الأَرْضُ وَالسَّمَاءُ وَيَحْمَدُكَ اللَّهُ مِنْ عَرْشِهِ از مکتوب حضرت اقدس ، اگست 1888 ء مندرجہ الحکم جلد 5 نمبر 32 مؤرخہ 31 اگست 1901 ء صفحہ 6 کالم نمبر (2) الہام مندرجہ بالا کا مطلب ہے کہ صلحائے عرب اور ابدال شام تجھ پر درود بھیجیں گے اور زمین اور آسمان بھی تجھ پر درود بھیجیں گے اور اللہ عرش سے تیری تعریف کرے گا۔مصر کے بارہ میں خوشخبری 19 / جنوری 1903ء کو حضرت اقدس نے عشاء سے پیشتر یہ رویا سنائی کہ: ددمیں مصر کے دریائے نیل پر کھڑا ہوں اور میرے ساتھ بہت سے بنی اسرائیل ہیں اور میں اپنے آپ کو موسی سمجھتا ہوں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھاگے چلے آتے ہیں۔نظر اٹھا کر پیچھے دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرعون ایک لشکر کثیر کے ساتھ ہمارے تعاقب میں ہے اور اسکے ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے وگاڑیوں ورکھوں کے ہے اور وہ ہمارے بہت قریب آ گیا ہے۔میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور اکثر ان میں سے بے دل ہو گئے ہیں اور بلند آواز سے چلاتے ہیں کہ اے موسی ! ہم پکڑے گئے۔تو میں نے بلند آواز سے کہا: كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْن۔“ اتنے میں میں بیدار ہو گیا اور زبان پر یہی الفاظ جاری تھے۔( تذکره صفحه 373)