مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 6
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول لوگوں کی آنکھوں میں عجیب“۔نور الحق حصہ دوم، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 197) عربوں اور بلادشام سے جماعت مومنین کی بشارت "إني رأيتُ في مبشِّرة أُريتُها جماعةً من المؤمنين المخلصين والملوك العادلين الصالحين بعضهم من هذا المُلك وبعضهم من العرب وبعضهم من فارس وبعضهم من بلاد الشام وبعضهم من أرض الروم وبعضهم من بلادٍ لا أعرفها ـ ثم قيل لي من حضرة الغيب إن هؤلاء يصدّقونك ويؤمنون بك ويصلّون عليك ويدعون لك وأعطى لك بركات حتى يتبرك الملوك بثيابك وأُدخلهم في المخلصين هذا رأيتُ في المنام والهِمْتُ من الله العلام الجد النور، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 339-340) میں نے ایک مبشر خواب میں مخلص مومنوں اور عادل اور نیکو کار بادشاہوں کی ایک جماعت دیکھی جن میں بعض اس ملک (ہند) کے تھے اور بعض عرب کے، بعض فارس کے اور بعض بلاد شام کے، بعض روم کے اور بعض دوسرے بلاد کے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔اس کے بعد مجھے خدا تعالی کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے، اور تجھ پر درود بھیجیں گے، اور تیرے لئے دعائیں کریں گے، اور میں تجھے بہت برکتیں دوں گا یہانتک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے، اور میں ان کو مخلصین میں داخل کروں گا۔یہ وہ خواب ہے جو میں نے دیکھی اور وہ الہام ہے جو خدائے علام کی طرف سے مجھے ہوا۔16 اپریل 1885ء کو آپ نے ایک رؤیا دیکھی۔اس بارہ میں حضور فرماتے ہیں:۔" آج اسی وقت میں نے خواب دیکھا ہے کہ کسی ابتلاء میں پڑا ہوں اور میں نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ کہا اور جو شخص سرکاری طور پر مجھ سے مواخذہ کرتا ہے میں نے اس سے کہا کیا مجھ کو قید کریں گے یا قتل کریں گے۔اس نے کچھ ایسا کہا کہ انتظام یہ ہوا ہے کہ گرایا جائے گا۔میں نے کہا کہ میں اپنے خدا وند تعالی جل شانہ کے تصرف میں ہوں، 6