مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 321
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 303 حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی مصر میں آمد ، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ان دنوں لندن سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آنے والے تھے۔حضرت خلیفہ ثانی نے آپ کے بارہ میں بھی ارشاد فرمایا کہ میاں ناصر بھی جو اپنی عربی کی تعلیم کے بعد انگریزی تعلیم کی تکمیل کے لئے انگلستان گئے تھے واپس آرہے ہیں اور وہ بھی عربی کے ساتھ دوبارہ مس پیدا کرنے کے لئے مصر میں ٹھہریں گے۔چنانچہ آپ لندن سے 28 جولائی 1938ء کو قاہرہ تشریف لائے۔جماعت احمد یہ مصر کی طرف سے آپ کا اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا قاہرہ اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔بلکہ السید احمد علی اور السید محی الدین احصنی اور بعض دوسرے مخلصین تو پورٹ سعید میں جہاز پر بھی تشریف لے گئے۔ہندوستانی لیڈرز معزز صاحبزادگان کرام نے اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ مختلف درسگاہوں اور انسٹیٹیوٹس کے دورہ جات بھی کرنے شروع کئے۔اس سلسلہ میں قاہرہ مصر کے ایک اخبار الجہاد نے اپنے شماره 10 / رجب 1357ھ بمطابق 5 رستمبر 1938ء کو ہندوستانی لیڈر ز دینی انسٹیٹیوٹس کے صدر دفتر میں “ کے عنوان سے جو خبر شائع کی اس کا ترجمہ اس طرح ہے کہ: دو حضرت السید مرزا ناصر احمد اور السید مرزا مبارک احمد صاحب ، جو کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے بڑے بڑے لیڈروں میں سے ہیں ، نے کل دینی انسٹیٹیوٹس کے صدر دفتر کا