مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 5
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول میں جائیں۔مدت ہوئی کہ کوئی چھپیں چھبیس سال کا عرصہ گزرا ہے ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں۔انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے لیکن بعض رؤیا نبی کے اپنے زمانہ میں پورے ہوتے ہیں اور بعض اولاد یا کسی متبع کے ذریعے پورے ہوتے ہیں، مثلا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر وکسری کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمر کے زمانہ میں فتح ہوئے“۔بدر جلد 1 نمبر 23 ، مؤرخہ 7 ستمبر 1905 ، صفحہ 2 ، احکام جلد 9 نمبر 32 مؤرخہ 10 ستمبر 1905 صفحہ 3) یہ پیشگوئی حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ پوری ہوئی۔چنانچہ حضور تین دفعہ عرب ممالک میں تشریف لے گئے۔پہلے آپ 1912ء میں منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل مصر تشریف لے گئے اور وہاں سے حج بیت اللہ شریف کی غرض سے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا سفر اختیار کیا۔اور دوسری دفعہ 1924ء میں حضور بیت المقدس اور دمشق اور بیروت وغیرہ تشریف لے گئے۔جبکہ تیسری دفعہ 1955ء میں بغرض علاج یورپ کا سفر اختیار فرمایا جس کے دوران دمشق اور بیروت وغیرہ میں بھی کچھ ایام کے لئے قیام فرمایا۔مسیر العرب کی پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد مصالح العرب کی جلوہ گری کا بیان آئندہ صفحات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کے عہد مبارک میں عربوں میں احمدیت کی تبلیغ اور ان کے مصالح کے سلسلہ میں کی گئی کوششوں کے ضمن میں کیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔اہل مکہ کے فوج در فوج قبول احمدیت کی خوشخبری 1894 ء میں آپ نے اپنی عربی کتاب نور الحق تالیف فرمائی جس میں یہ بشارت تحریر فرمائی: وَإِنِّى أَرَى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَدْخُلُوْنَ أَفْوَاجًا فِي حِزْبِ اللهِ الْقَادِرِ الْمُخْتَار، هذَا مِنْ رَبِّ السَّمَاءِ وَعَجِيْبٌ فِي أَعْيُنِ أَهْلِ الْاَرْضِيْن۔“ اور میں دیکھتا ہوں کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں فوج در فوج داخل ہو جائیں گے۔اور یہ آسمان کے خدا کی طرف سے ہے اور زمینی 5