مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 314
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 296 صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا سفر مصر حضرت خلیفہ لمسیح الثانی نے 29 جون 1938ء کو اپنے لخت جگر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کو عربی اور زرعی تعلیم میں ترقی کے لئے مصر روانہ فرمایا۔اس سفر کی غرض وغایت کے بارہ میں حضور فر ماتے ہیں: عربی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ چونکہ انگریزی تعلیم میں لگ گئے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اب پھر عربی کا میلان تازہ ہو جائے۔میاں ناصر بھی جو اپنی عربی کی تعلیم کے بعد انگریزی تعلیم کی تکمیل کے لئے انگلستان گئے تھے واپس آ رہے ہیں اور وہ بھی عربی کے ساتھ دوبارہ مس پیدا کرنے کے لئے مصر میں ٹھہریں گے اور میاں مبارک احمد صاحب بھی وہاں جارہے ہیں۔دونوں بھائی وہاں آپس میں بھی عربی میں بات چیت کریں گے، وہاں کے علمی مذاق کے لوگوں سے بھی ملیں گے ، لائبریریوں کو دیکھنے کا موقعہ بھی ان کو ملے گا۔اور اس طرح زبان عربی کے ساتھ مکس اور ذوق پھر تازہ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ مصر میں کاٹن انڈسٹری کے ماہرین موجود ہیں اور وہاں کپاس خاص طور پر کاشت کی جاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس کا بھی مطالعہ کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی زریں نصائح حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے صاحبزادہ صاحب کو اپنے قلم مبارک سے جو قیمتی نصائح لکھ کر دیں وہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہیں۔یہ نصائح زبانوں کی تعلیم حاصل کرنے والوں ، مبلغین کرام ، اور وقف نو کے بچوں کی تربیت کرنے والوں کے لئے نہایت مفید ہیں اور ایسے تربیتی تعلیمی، اور تاریخی امور پر مشتمل ہیں کہ جن کو پڑھنے کے بعد ہی ان کی اہمیت کی