مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 312 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 312

294 " مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول ويهدم ما عمروه، فهو يدعو الزمان والزمان يدعوه یعنی یہ مسیح موعود عین ضرورت کے وقت ظاہر ہوا ہے اور عین اس مصیبت کے وقت آیا ہے جو کافروں کے ہاتھوں اسلام پر توڑی گئی ہے۔چنانچہ زمانے نے تقاضا کیا کہ وہ مبعوث ظاہر ہو اور کافروں کا منہ بند کرے اور جو کچھ انہوں نے بنایا اور تعمیر کیا ہے اسے منہدم کر کے رکھ دے۔پس وہ زمانے کو بلا رہا ہے اور زمانہ اس کو ندا ئیں دے رہا ہے۔نیز اپنے اُردو کلام میں فرمایا کہ: وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا 00000