مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 306
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 288 ہے۔افسوس ہے کہ اب تم جیل جارہے ہو۔اس کی یہ بات سن کر احمدی صاحب کے منہ سے آنا فانا یہ الفاظ نکلے : Mr۔Wright, you are wrong! you are nothing but a dead worm on the face of the earth۔I trust my God who is the living God۔He shall elevate me and degrade you۔یعنی مسٹر رائٹ تم غلط سمجھے ہو۔تمہاری حیثیت زمین کے اوپر ایک مرے ہوئے کیڑے سے زیادہ نہیں ہے۔جہاں تک میرا سوال ہے تو میرا بھروسہ اپنے خدا پر ہے جو زندہ خدا ہے وہ مجھے ترقی بخشے گا اور تمہیں تنزل کا نشانہ بنائے گا۔بھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ حج کا غذات سمیت واپس پہنچ گیا اور ہمیں مخاطب ہو کر بولا تم دونوں کو جنرل صاحب بلا رہے ہیں۔جب ہم جنرل شوٹ کے دفتر میں پہنچے تو پہلے انہوں نے مجھے بلایا ، عزت سے کرسی پر بٹھایا اور کہنے لگے: کیا تم بریگیڈیئر کڈ کو جانتے ہو؟ میں نے کہا جناب میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔وہ بولے: ان کا تار آیا ہے وہ آپ کو اپنے بریگیڈ میں چیف کلرک کی آسامی پر رکھنے کے لئے طلب کر رہے ہیں۔ایک سو روپیہ ماہوار بطور الا ونس زیادہ ملے گا۔کیا آپ جانے کیلئے تیار ہیں؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں کیوں نہیں میں بالکل تیار ہوں۔“ اب سنئے کہ کپتان رائٹ کے ساتھ کیا ہوا۔جنرل شوٹ ان سے اس طرح مخاطب ہوئے: جنرل : تم کون ہو؟ رائٹ : رائٹ سر۔جنرل : تم رائٹ (یعنی درست) نہیں ہو۔تم نے پادریوں کے کہنے پر مسٹر احمدی کے خلاف جھوٹا مقدمہ کھڑا کیا ہے اور حج سے کہا ہے کہ اسے چھ ماہ کی قید ضرور دے دو۔کیا تم نے سٹاف کا امتحان پاس کیا ہے؟ رائٹ : جی ہاں۔جنرل میں تمہارے اس امتحان کو منسوخ کرتا ہوں اور تمہارا ماہوار الاؤنس بند کرتا ہوں اور تمہیں دفتر کی بجائے محاذ پر بھیجتا ہوں۔