مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 287 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 287

269 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول عراق میں شیخ احمد فرقانی کی شہادت جنوری 1935ء کے وسط میں عراق کے ایک نہایت مخلص احمدی حضرت شیخ احمد فرقانی کا سانحہ شہادت پیش آیا جس کی اطلاع ایک احمدی عرب نوجوان الحاج عبد اللہ صاحب (جو کہ لمبا عرصہ قادیان میں علم دین سیکھنے کے بعد ان دنوں اپنے وطن میں مصروف تبلیغ تھے ) کی طرف سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں پہنچی۔چنانچہ انہوں نے 16 / جنوری 1935ء کو عریضہ لکھا کہ آج بغداد سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ شیخ احمد فرقانی جو عرصہ دس سال سے احمدیت کی وجہ سے مخالفین کے ظلم و ستم برداشت کرتے آرہے تھے اور جن کا عراقیوں نے بائیکاٹ کر رکھا تھا، شہید کر دیئے ہیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ بغداد سے قریباً دوسو میل کے فاصلہ پر لواء کرکوک گاؤں میں بودو باش رکھتے تھے۔جب میں بغداد میں تھا تو وہ کئی ہفتے میرے پاس آ کر رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بیحد محبت اور اخلاص رکھتے تھے۔حضور کے فارسی و عربی اشعار سن کر وجد میں آ جاتے اور زار و قطار رونے لگتے تھے۔ملخص از تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ 156-157) شیخ احمد فرقانی صاحب نے مصائب الأنبياء والأبرار على أيدي السفلة والأشرار کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی تھی جو چھپ نہ سکی۔اس کتاب کا ایک قیمتی اقتباس مولانا ابو العطاء صاحب نے رسالہ البشری میں شائع کر دیا تھا۔مجلة البشرى جولائی 1935 ء صفحہ 26-27) 00000