مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 280
264 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مولوی محمد یعقوب صاحب امجد۔بیرونی ممالک کے احمدیوں میں سے خالد و تلف (جرمنی) عبد السلام میڈیسن (ڈنمارک) الأستاذ رشدی با کیر البسطی (سابق صدر جماعت حیفا) اور السید عبد الحمید خورشید (مصر) کی نگارشات بھی رسالہ کی زینت بنیں۔تاریخ احمدیت جلد 18 صفحہ 736-737) مارچ1959ء کے شمارہ سے اہم تبدیلی یہ ہوئی کہ یہ رسالہ جامعہ احمد یہ ربوہ کے زیر انتظام شائع ہونا شروع ہوا اور مکرم و محترم ملک مبارک احمد صاحب مرحوم استاذ الجامعہ اس کے رئیس التحریر مقرر ہوئے۔1973ء میں حضرت سید میر داؤ داحمد صاحب کی وفات کے ساتھ ہی علم و تحقیق کا یہ عظیم عربی مجلہ بھی اخبارات و رسائل کے افق سے غائب ہو گیا۔(ماخوذ از مضمون مکرم عبد المؤمن طاہر صاحب مطبوعہ اخبار بدر قادیان 25 دسمبر 2002 ء ) 00000