مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 279
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 263 مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مرحوم تھے۔مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری نے جنوری 1935ء میں حیفا (فلسطین) سے ماہنامہ البشری جاری فرمایا تھا۔آپ نے اکتوبر 1957 ء سے ربوہ میں بھی اسی نام سے ایک عربی رسالہ کا آغاز فرمایا اور پرنسپل جامعہ احمد یہ جناب سید داؤد احمد صاحب کو پیشکش کی کہ اگر البشریٰ پسند ہو تو جامعہ احمدیہ اسے بخوبی اپنا سکتا ہے۔آخر جامعہ ہمارا جامعہ ہے اور ہم جامعہ کے۔سید نا حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت اقدس میں جب یہ تجویز پیش ہوئی تو حضور نے اس امر کی بخوشی اجازت مرحمت فرما دی اور یہ رسالہ وسط جنوری 1959ء سے پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ کی نگرانی میں آگیا اور ملک مبارک احمد صاحب استاذ الجامعہ اس کے مدیر مقرر ہوئے۔مئی 1959 ء میں اس کا پہلا شمارہ نئے انتظام کے تحت منصہ شہود پر آیا جو ظاہری اور باطنی خوبیوں کا مرقع تھا۔اس کے معیاری اور بلند پایہ مضامین اور نفیس طباعت اور بہترین دبیزی کاغذ کو دیکھ کر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے غایت درجہ خوشنودی کا اظہار فرمایا۔رسالہ "البشری مرکز احمدیت کا واحد عربی رسالہ تھا۔اور اس نے سید میر داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ ربوہ کی خصوصی سر پرستی اور ملک مبارک احمد صاحب کی مثالی ادارت میں شاندار اور نا قابل فراموش علمی خدمت سرانجام دی اور حضرت مسیح موعود اور حضرت مصلح موعودؓ کی متعدد مقدس تحریرات کو نہایت فصیح و بلیغ اور بامحاورہ عربی میں منتقل کر کے انہیں عرب ممالک کے بلند پایہ علمی حلقوں تک پہنچایا۔چنانچہ ”البشری میں کشتی نوح “ اور ”الوصیت کے اقتباسات کے علاوہ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب“ کا مکمل عربی ترجمہ اشاعت پذیر ہوا اسی طرح حضرت مصلح موعودؓ کی تصنیف تفسیر کبیر اور دعوت الا میر کے بعض الامیر حصوں کا نیز دعوت اتحاد اور رحمتہ للعالمین کا مکمل عربی ترجمہ اس میں چھپا۔علاوہ ازیں مندرجہ اہل قلم بزرگوں اور نو جوانوں کے بلند پایہ مضامین بھی اس میں اشاعت پذیر حضرت مرزا بشیر احمد حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری، شیخ نور احمد صاحب منیر، شیخ عبد القادر صاحب محقق عیسائیت، مولوی بشارت احمد صاحب بشیر، سید عبدالحی شاہ صاحب شیخ ناصر احمد صاحب مبلغ سوئٹزر لینڈ، صوفی محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ لائبیریا۔قاضی محمد اسلم صاحب صدر شعبہ نفسیات کراچی یونیورسٹی۔مولوی جمیل الرحمن صا