مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 276 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 276

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اثر ونفوذ 260 ذیل میں بعض غیر از جماعت عرب شخصیات کی چند شہادتیں درج کی جاتی ہیں جن۔بخوبی پتہ لگتا ہے کہ یہ رسالہ عالم عرب میں کس قدر مقبول تھا اور اس نے خدا کے فضل سے کس قد رشاندار خدمت اسلام کی ہے۔شرعی عدالت کے وکیل کا تبصرہ یافا ، فلسطین کے اخبار الصراط المستقیم کے مالک اور ایڈیٹر شیخ عبد اللہ افندی القلقیلی نے رسالہ البشری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: البشری کا دوسرا شمارہ ایک نئی رائے لئے ہوئے سامنے آیا ہے کہ حقیقی عہد نامہ جدید تو قرآن کریم ہے نہ کہ انجیل جیسا کہ عیسائی خیال کرتے ہیں۔نیز یہ کہ یوحنا نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی پیشگوئی کی تھی قوم نصاری کے رڈ میں جناب جالندھری صاحب نے جو کچھ تحریر کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ تو ریت، انجیل اور دیگر صحف انبیاء کا بڑا گہرا علم رکھتے ہیں کیونکہ موصوف اپنے ہر دعوے کو اہل کتاب کی کتب سے ثابت کر کے دکھاتے ہیں۔آپ کے دلائل نہایت پختہ اور واضح ہیں۔یوں لگتا ہے کہ موصوف کو خود خدا تعالیٰ نے عیسائی پادریوں کے مقابلے اور ان کے جھوٹ کا پول کھولنے کے لئے مقرر فرمایا ہے۔اگر آپ کو کچھ عرصہ مہلت ملی تو آپ لا زما ان لوگوں کو شکست سے دو چار کر دیں گے اور لازما نصاری میں سے بہتوں کو اسلام کی طرف ہدایت دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انشاء اللہ۔اخبار الصراط المستقیم 26 / ربيع الأول 1354ھ شماره 847 - بحوالہ " البشری " فلسطین جون 1935 جلد اول شماره 6 روح القدس سے تائید یافتہ شرق اردن سے جماعت اخوان المسلمین کے ایک ممبر نے ایڈیٹر البشری کے نام اپنے 18 دسمبر 1936 کے خط میں لکھا: آپ کا موقر رسالہ اتفاقاً میرے ہاتھ لگا اور میں نے فورا ہی اس کے سارے مضامین پڑھ