مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 277
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل 261 ڈالے۔اس میں شائع ہونے والی یہ تحقیقات آپ کی وسیع معلومات ، پختہ ایمان اور مضبوط عقیدہ پر گواہ ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مجلہ کے شائع کرنے کے پیچھے ، خدا تعالیٰ سے گہرا اخلاص، نیک نیتی اور سچائی سے گہرا پیار کار فرما ہے۔یوں لگتا ہے کہ وہ قلم جو اس مجلہ کو تحریر کرتا ہے اور اس جماعت کے منکرین کے جواب دیتا ہے وہ روح القدس سے تائید یافتہ ہے۔(البشری، فلسطین دسمبر 1936 ء جلد دوم شماره 12 ) کامیاب دفاع رسول پر مبارکباد 1970ء میں ایک یہودی اخبار میں ہمارے سید و مولی ،سید المرسلین ، خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ایک مضمون نشر ہوا۔”البشری نے فوراً اس کا ایسا دندان شکن جواب دیا کہ غیر از جماعت احباب نے بھی دلی مبارکباد دی۔اس ضمن میں موصول ہونے والے پیغامات میں سے دو درج ذیل کئے جاتے ہیں: پیغام نمبر :1: یہ خط عکا شہر کی مجلس اوقاف اسلامیہ کے سیکرٹری مکرم محمد حبیشی صاحب کی طرف سے تھا۔انہوں نے لکھا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں اور آپ کی پر زور تائید کرتے ہیں کہ آپ لوگ آگے بڑھے اور رسولِ انسانیت اور امن وسلامتی کے پیکر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کا جھنڈا تھام لیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہدایت اور دین حق لے کر آئے تھے تا کہ اسے سب ادیان پر غالب کر دیں خواہ کا فرا سے ناپسند ہی کیوں نہ کریں۔ہم آپ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ 24 اپریل 1970ء کو اخبار یدیعوت احرونوت میں حضرت خاتم النبین والمرسلین کے خلاف چھپنے والے افتراء کا آپ نے خوب رد فرمایا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و مدد گار رہو۔آمین۔پیغام نمبر 2: دوسرا خط کابل سے مکرم محمد علی ریان صاحب کا تھا۔انہوں نے تحریر فرمایا : میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اخبار یدیعوت احرونوت" میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف چھپنے والے مقالہ پر خوب احتجاج کیا اور نہایت کامیاب دفاع کیا۔اس مقالے کے خلاف یہی ایک احتجاجی جواب ہے جو میری نظر سے گزرا ہے حالانکہ ان ممالک میں بے شمار اسلامی تنظیمات ہیں۔البشری، فلسطین جلد 30 شماره 6-7