مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 244 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 244

228 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول تنظیم اور کوششوں کا ثبوت ملتا گیا۔مجھے حقیقتاً نہایت صدق دل سے اس کا اعتراف ہے کہ میں نے ہر جگہ جماعت احمدیہ کے مبلغوں کی کوششوں کے نقوش دیکھے، ہر جگہ اسلامی روایات کے ساتھ تنظیم دیکھی ، ہر جگہ اس جماعت میں خلوص اور نیک نیتی پائی۔جماعت احمدیہ میں سب سے بڑی خوبی اتحاد عمل اور امام جماعت احمدیہ کے احکام کی پابندی ہے۔اس کے اراکین کہیں اور کسی حال میں شعار اسلام اور احکام اسلام کو نظر انداز نہیں کرتے۔اور نہ اپنی اصل غرض۔اور فرض سے انجان ہوتے ہیں۔تقریروں، تحریروں یا ملاقاتوں میں ان کا نقطہ نظر ہوتا ہے۔اور ނ وہ اشارہ کنایہ اپنا کام کئے جاتے ہیں۔محنت برداشت کرتے ہیں۔غیر مانوس اور غیر مشرب لوگوں میں رسوخ پیدا کر کے اپنے فرائض کی تعمیل کرتے ہیں۔( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ 242 ایک مصری عرب کے قبول احمدیت کی دلچسپ داستان غالبا اسی عرصہ کی بات ہے کہ ایک دوست مکرم حاجی عبد الکریم صاحب فوجی ملازمت کے سلسلہ میں مصر گئے۔وہاں انہوں نے تبلیغ کا کام بھی جاری رکھا اور ایک دوست علی حسن صاحب احمدی ہو گئے۔ان کو لے کر حاجی صاحب مختلف مصری عرب احباب کے پاس جاتے اور تبلیغ کرتے تھے۔ان میں سے ایک دوست محکمہ تار میں کلرک تھے۔کئی روز ان سے تبادلہ ہوتا رہا ، وہ تمام مسائل میں ان کے ساتھ متفق ہو گئے مگر امتی نبی ماننے پر تیار نہ تھے۔انہوں نے اس کو الخطبة الإلهامية دیا اور پھر کئی دن اس کے پاس نہ گئے۔ایک دن اس مصری دوست کا خط آیا جس میں اس نے حاجی صاحب کو کھانے پر بلایا تھا۔وہاں پہنچنے پر اس نے کہا آپ میری بیعت کا خط لکھ دیں۔حاجی صاحب نے پوچھا کہ کیا ختم نبوت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے؟ اس پر اس دوست نے کہا کہ میں نے الازھر یونیورسٹی کے ایک بڑے عالم کو رات کے کھانے پر بلا یا تھا اور اسے بتایا کہ اس طرح مجھے بعض ہندوستانیوں نے تبلیغ کی ہے اور کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور آنے والا عیسی امت محمدیہ کا ہی ایک فرد ہے جو مسیح و مہدی ہو کر آئے گا۔چنانچہ اس کے دعویدار حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ہیں۔مجھے ان لوگوں کے تمام دلائل سے اتفاق ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب امتی نبی ہیں اور یہ وہ بات ہے جس کو میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں۔چونکہ آپ عالم دین ہیں آپ مجھے بتائیں کہ کیا میرا کی