مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 243 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 243

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 227 تھے۔صبح کا وقت تھا۔سورج کی کرنیں دجلہ کے پانی میں پڑ کر عجیب سیمابی منظر پیدا کر رہی تھیں۔ہوا میں ایسی خنکی تھی جو تازگی لئے ہوئے تھی۔دجلہ کے کنارے اس وقت خاص رونق تھی۔ملک علی اس پر لطف منظر کی سیر کر رہے تھے کہ خاکسار کو باریابی کا موقعہ ملا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر آیا۔بادشاہ بغور سنتے رہے اور پھر کہا:۔میں نے مرزا قادیانی کا ذکر پہلے بھی سنا ہے۔میں ان کو اسلام کا بڑا خدمت گزار جانتاہوں۔میرے خیال میں دعوے میں ان کو غلطی لگی ہے“۔الحكم قادیان کا خاص نمبر۔مورخہ 28-21 مئی 34 جلد 37 نمبر 19 18 صفحہ 4 قاہرہ سے اخبار ” اسلامی دنیا کا اجراء 1930 میں جناب شیخ محمود احمد صاحب عرفانی نے قاہرہ میں آنریری مبلغ کے فرائض انجام دینے کے علاوہ اسلامی دنیا کے نام سے ایک اخبار جاری کیا مسلمانوں کا باہمی تعارف اور انہیں ان کے مصائب ملی سے آگاہ کر کے اتحاد کی دعوت اس اخبار کی پالیسی تھی۔اس کے دو ایڈیشن نکلتے تھے ایک اردو میں دوسرا عربی میں۔یہ اخبار مصور تھا اور اردو دنیا میں اسلامی دنیا کی خبریں نہایت شرح وبسط سے شائع ہوتی تھیں۔افسوس ہے کہ بعض ناگزیر مجبوریوں نے یہ اخبار زیادہ عرصہ تک جاری نہ رہنے دیا۔اور اس کی اشاعت بند ہوگئی اور جناب عرفانی صاحب قاہرہ سے قادیان آگئے۔احمد یہ مشن ایک سیاح کی نظر میں تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ 242) مرزا اسلم بیگ صاحب سیاح بلاد اسلامیہ حیدر آباد دکن اس زمانہ میں سیاحت کر رہے تھے۔مرزا صاحب کو مصر اور دوسرے احمدی مشنوں کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں: دوسری مرتبہ 1930ء میں قاہرہ جانے کا اتفاق ہوا اور یہ میری خوش نصیبی تھی کہ عرفانی صاحب موجود تھے۔اور ان کا مشن نہایت کامیابی سے اپنے کام میں لگا ہوا تھا۔اور مجھے مشن کی کارگزاری پر مشن کے رسوخ پر، مبلغ کے خلوص پر غور کرنے کا بہت زیادہ موقع ملا۔میں ان تاثرات کو لئے ہوئے فلسطین ، شام ، استنبول ، اور برلن وغیرہ گیا جہاں مجھے جماعت احمدیہ کی