مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 187
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مسیح موسوی کے پیرو اور مسیح محمدی کے غلام 175 مکرم منیر احصنی صاحب کا ذکر خیر ہورہا ہے تو اس سیاق میں ان کا ایک بہت ہی اچھوتا واقعہ ہدیہ قارئین کرنا از دیا دایمان کا باعث ہوگا۔ایک دفعہ مکرم منیر احصنی صاحب کے چھوٹے بھائی کو جب ایک عیسائی زرگر کی خیانت کا علم ہوا تو وہ اس کی دکان پر جا کر اس سے جھگڑنے لگے۔اتنے میں زرگر کے بھائی نے پیچھے سے آکر انہیں گردن پر مکا مارا اور بھاگ گیا۔مکرم منیر الحصنی صاحب کے بھائی نے پولیس میں یراتھنی رپورٹ درج کرا دی۔اب اس مسیحی کے رشتہ دار مکرم منیر احصنی صاحب کے ایک اور بھائی کے پاس گئے تا وہ اپنے چھوٹے بھائی کو سمجھائیں اور معاملہ رفع دفع ہو جائے۔لیکن انہوں نے ان عیسائیوں کو اور بھی ڈرایا دھمکایا۔آخر وہ مکرم منیر احصنی صاحب کے پاس آئے۔آپ نے کہا کہ یا تو اسی دکان پر مکا مارنے والے کو سب کے سامنے مکا مار کر بدلہ لیا جائے یا حکومتی فیصلہ کا انتظار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ جو فیصلہ کر یں گے ہمیں قبول ہے۔آپ نے دونوں طرف سے اقرار لے لیا۔پھر زرگروں کے بازار میں گئے۔وہاں ایک دکان پر کھڑے ہو کر سب کو خاموش کرایا۔پھر تقریباً آدھ گھنٹہ تک لیکچر دیا جس میں بتایا کہ دیکھو خدا تعالیٰ نے ان اپنی دی ہوئی نعمتوں میں سب انسانوں کو مساوی قرار دیا ہے۔سورج جیسے مسلم کو روشنی پہنچاتا ہے ویسے ہی مسیحی کو۔اور جیسے ایک مسلم اپنے ناک کے ذریعہ نہایت آزادی سے ہوا سونگھتا ہے ویسے ہی ایک مسیحی۔پس کیا خدا تعالیٰ کا یکساں معاملہ ہمیں یہ نہیں سکھاتا کہ ہم بھی ہر ایک انسان کو انسان سمجھ کر اس سے انسانیت کا معاملہ کریں؟ اور ایک دوسرے کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں۔مگر اصل بات یہ ہے کہ نہ تو عام طور پر مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال ہے عمل کرتے ہیں نہ مسیحی حضرت مسیح علیہ السلام کے ارشادات بجالاتے ہیں۔مثلا مسیح نے کہا ہے کہ اگر کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔مگر کون مسیحی اس پر عمل کرتا ہے؟ یا اس کا صحیح مطلب سمجھنے کی کوشش کرتا ہے؟ مگر میں ایک مسلم ہو کر اس کے معانی سمجھتا ہوں۔بات یہ ہے کہ جو شخص امن اور سلامتی کی راہ چھوڑتا ہے وہ انسانیت کے درجہ سے گر کر وحشی جانوروں کی سیرت اختیار کرتا ہے۔پس ایسے شخص کی تربیت اور اصلاح کے لئے بعض وقت سزا دینا ضروری ہوتا ہے۔لیکن چونکہ میں مکا مارنے والے بھائی کے متعلق