مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 166
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول دمشق اور بیروت میں قیام کے بعض مزید قابل ذکر امور 158 متعدد اخبارات نے حضور انور اور جماعت کے بارہ میں آرٹیکل شائع کئے ان میں اخبا رفتی العرب، اخبار المقسم ، الف باء وغیرہ قابل ذکر ہیں۔متعد داخباروں کے ایڈیٹروں نے حضور انور سے انٹرویوز بھی لئے اور سوالات کر کے جوابات حاصل کئے۔10 اگست 1924 کو حضور انور اپنے وفد کے ہمراہ دمشق سے روانہ ہو کر بیروت میں کچھ توقف کے بعد حیفا پہنچ گئے۔دمشق کے سنترال ہوٹل میں حضور کی خواب گاہ کمرہ نمبر 25 میں تھی ، نشست گاہ حضور کی اکثر بلکہ عموماً کمرہ نمبر 32 میں تھی۔نماز، کھانا اور ملاقاتیں اسی میں ہوتی تھیں اور یہی وہ کمرہ ہے جو منارہ بیضاء کے جانب شرق واقع تھا۔ہوٹل سنترل بیروت میں حضور کمرہ نمبر 29 کمرہ میں تشریف فرما ہوئے۔بیروت سے حیفا کے سفر کے قابل ذکر امور بیروت سے حیفا کو آتے ہوئے حضور انور نے فیصلہ کیا ہے کہ قادیان واپس جا کر انشاء اللہ اپنی دفتری زبان عربی کر دی جائے گی۔دمشق میں حضرت اقدس نے حضرت مسیح موعود کے رویا متعلقہ دمشق کی یہ تاویل فرمائی کہ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کا دمشق میں آنا گویا خود حضرت مسیح موعود کا آنا ہے۔۔۔۔۔حضور نے یہ بھی فیصلہ فرمایا ہے کہ ایک عربی رسالہ ضرور جاری کر دینا چاہئیے جس کا اسٹاف قادیان میں ہو، اشاعت مصر سے ہوا کرے اور بلا دعرب و شام، فلسطین وغیرہ میں اس کو شائع کیا جاوے۔دمشق سے پورٹ سعید تک حضور 10 اگست 1924 ء کو دمشق سے روانہ ہو کر بیروت سے ہوتے ہوئے حیفا پہنچے۔اور حیفا سے پورٹ سعید کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے 13 راگست 1924ء کو آ۔کا جہاز اٹلی کی بندرگاہ برنڈ زی کی طرف روانہ ہونا تھا۔( تاریخ احمدیت 4 صفحہ 442 تا445)