مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 126 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 126

120 حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی مصر روانگی مدرسہ احمدیہ کو عربی علوم کے چوٹی کے اساتذہ کی ضرورت تھی یہ خلا پُر کرنے کے لئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے جولائی 1913ء کے آخری ہفتہ میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبد الرحمن صاحب لاہوری کو عربی تعلیم کے حصول کے لئے مصر روانہ فرمایا۔لیکن اس فیصلہ تک پہنچنے سے پہلے کے مراحل کا حال حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی زبانی ذیل میں درج کیا جاتا ہے جو مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کی تالیف حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب سے ماخوذ ہے۔آپ فرماتے ہیں: میں نے رویا میں دیکھا کہ میں بلاد عر بیہ میں تبلیغ کے لئے گیا ہوں اور مجھے وہاں کامیابی ہوئی ہے۔۔۔حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کے مکتب میں حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے میں نے دو تین سال پڑھا۔اس دوران میں حضور کی عیادت کا بھی مجھے موقع ملا۔جب حضور گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئے ہیں انہی دنوں کی بات ہے۔شیخ تیمور احمد صاحب جو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے شاگرد تھے سے آپ نے فرمایا کہ ولی اللہ شاہ کو وقف کی تحریک کی جائے اور ان سے میرے متعلق اچھی امید کا اظہار فرمایا۔چنانچہ شیخ تیمور احمد صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ میں مخلص ہو کر دینی تعلیم