مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 113 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 113

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 107 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور مبارک میں حضرت ابوسعید عرب صاحب کی بیعت اور ان کے سوالات کا تذکرہ ہوا تھا اس کے بعد کے بعض واقعات سے ایسے لگتا ہے کہ عرب صاحب نے کچھ عرصہ قادیان میں ہی قیام کیا تھا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں حیدر آباد دکن میں شدید طوفان آیا جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی مکانات گر گئے اور کئی لوگ مارے گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول نے وہاں جماعت کے افراد کے حالات دریافت کرنے کے لئے متعدد رجسٹرڈ خطوط اور تار ارسال فرمائے لیکن افراتفری کے عالم میں جماعت کو نہ مل سکے۔اس پر آپ نے گھبرا کر حضرت ابوسعید عرب صاحب کو جماعت کی خبر گیری کے لئے روانہ فرمایا، جنہوں نے افراد جماعت کے ساتھ نہایت ہمدردی کی۔اس کا بیان جماعت احمدیہ حیدر آباد دکن نے حضرت خلیفہ اُسی الاول کے نام اپنے شکریہ کے خط میں یوں کیا: امیر المؤمنین کی خاص شفقت قلبی و ہمدردی آخر کار یہ کئے بغیر نہ رہ سکی کہ اپنے ایک مخلص محب جناب حافظ ابوسعید صاحب کو اس قدر دور دراز مسافت سے اور خاص اپنے ذاتی مصارف سے ہم دور افتادوں اور مصیبت زدوں کی خبر گیری کے لئے روانہ فرمایا۔جناب عرب حب موصوف نے یہاں تشریف لا کر با وجود اپنی علالت کے فرائض مفوضہ کو بخوبی ادا کیا اور ہر احمدی بھائی کو تسلی اور تشفی دینے سے احمدی اخلاق کے اعلیٰ نمونہ کا کامل ثبوت دیا۔(ماخوذ از حیات نور صفحہ 420-421