مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 106 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 106

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 102 مجمع الاحباب والا خوان کا قیام مارچ 1908ء کے دوسرے ہفتہ میں حضرت مولانا نور الدین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اجازت لے کر احباب جماعت کے سامنے ایک اہم دینی تحریک رکھی جس میں عربی زبان سیکھنے اور عربی تعلیم کے لئے عرب ممالک میں بعض لوگوں سے مراسلات کا بھی ذکر ہے۔لہذا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اسے بھی یہاں درج کر دیا جائے۔اس تحریک کا ماحصل یہ تھا کہ کوئی ایسا امتیازی نشان مقرر کیا جائے کہ: ہوں۔1 - سب تَعَاوَنُوا عَلَى البِر کا مصداق بن کر خدائی فضلوں کے جذب ونزول کا موجب 2۔کوئی ایسی تدبیر نکل آوے کہ عربی زبان احمدیوں میں خصوصاً اور مسلمانوں میں عموماً رائج ہو جاوے کہ یہی ذریعہ مسلمانان عالم کے عالمگیر اتحاد کا ہے۔اور اسی پر قرآن وحدیث کا فہم وادراک منحصر ہے۔3۔جہاں جہاں احباب میں باہمی رنجش و کدورت دیکھیں وہاں یہ اصحاب صلح کرا دیں۔4۔ہر عُسر ویسر میں باہمی مشوروں اور دعاؤں سے کام لیں۔5۔تائید اسلام میں چھوٹے چھوٹے پمفلٹوں کا سلسلہ جاری کیا جائے۔آپ نے اس سلسلہ میں اسکندریہ اور مصر تک خطوط لکھے کہ کس طرح عربی تعلیم اور تقریر و تحریر میں ترقی ہو سکتی ہے۔یہ تحریک مجمع الاخوان کی شکل میں قائم ہوئی۔تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 175) حضرت مولانا نور الدین نے اس تحریک میں شامل ہونے والوں کے لئے 1400 کارڈز بھی چھپوائے۔