مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 100 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 100

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 96 مواهب الرّحمن مصری جریدہ ”اللواء“ کے ایڈیٹر مصطفی کمال پاشا کو انگریزی زبان میں ایک اشتہار ملا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی اور آپ کے اور آپ کے کامل متبعین کے طاعون سے حفاظت سے متعلق وعدہ الہی کا ذکر تھا اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ حفاظت کی بناء پر آپ نے فرمایا کہ مجھے اور میرے الہار میں رہنے والوں کو طاعون کے ٹیکا کے لگوانے کی ضرورت نہیں۔اس پر اس مصری اخبار کے ایڈیٹر نے یہ اعتراض کیا کہ آپ نے ٹیکا کی ممانعت کر کے ترک اسباب کیا ہے اور دوا نہ کرنے کو مدار تو کل قرار دیا ہے اور یہ امر قرآن مجید کی مخالف اور آیت وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقره: 196) کے منافی ہے، اور توکل کے بھی خلاف ہے۔اس اعتراض کے جواب میں حضرت اقدس علیہ السلام نے عربی میں مواہب الرحمن کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی جو جنوری 1903 ء میں شائع ہوئی۔اس کتاب میں حضور نے ایڈیٹر موصوف کے اعتراضات کا مفصل جواب عطا فرمایا۔نیز اپنے عقائد اور جماعت کی تعلیم اور نشانات کا ذکر فر مایا ہے۔یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اس کتاب کے بارہ میں حضور نے فرمایا: (ماخوذ از روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 16-17 ) امید ہے کہ یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اور دلوں میں داخل ہو گی۔اول و آخر کے سب مسائل اس میں آگئے ہیں۔خدا کی قدرت ہے۔دیر کا باعث ایک یہ ہو جاتا ہے کہ لغات جو کی