مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 99
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 95 مصر میں تبلیغ ملفوظات میں 29 دسمبر 1902 ء کی ڈائری کے ذیل میں لکھا ہے کہ: ایک احمدی حج کو جاتے ہوئے کچھ عرصہ مصر میں مقیم رہے اور ابھی تک وہیں ہیں۔اور حضرت اقدس کی کتب کی اشاعت کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا تھا کہ اگر حکم ہو تو میں اس سال حج ملتوی رکھوں اور مجھے اور کتب ارسال ہوں تو ان کی اشاعت کروں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ : ان کو لکھ دیا جاوے کہ کتابیں روانہ ہوں گی۔ان کی اشاعت کے لئے مصر میں قیام کریں۔اور حج انشاء اللہ پھر اگلے سال کریں۔"من أطاع الرسول فقد أطاع الله“۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 323-324) مصر میں تبلیغ کے ضمن میں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جنوری 1907ء میں مصر کے شہر اسکندریہ سے ایک شخص احمد زہری بدر الدین صاحب کا 19 دسمبر 1906ء کا تحریر کردہ خط ملا جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔(ماخوذ از الاستفتاء ضمیمه هققه الومی جلد 22 صفحہ 653)