مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 79 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 79

75 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول چونکہ یہ کتاب لکھی ہی اہل مکہ وحجاز اور دیگر بلاد عر بیہ کے باسیوں کے لئے گئی تھی اس کی لئے اس میں حضور نے عربوں کو بڑے پُر تاثیر الفاظ میں مخاطب فرمایا اور اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی۔مشتے از خروارے کے طور پر ایک اقتباس کا ترجمہ پیش خدمت ہے: ”اے عرب کے شریف النفس اور عالی نسب لوگو! میں قلب و روح سے آپ کے ساتھ ہوں۔مجھے میرے رب نے عربوں کے بارہ میں بشارت دی ہے اور الہاما فرمایا ہے کہ میں اُن کی مددکروں اور انہیں اُن کا سیدھا راستہ دکھلاؤں، اور ان کے معاملات کی اصلاح کروں، اور اس کام کی انجام دہی میں مجھے آپ لوگ انشاء اللہ تعالیٰ کا میاب و کامران پائیں گے۔اے عزیز و! اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسلام کی تائید اور اس کی تجدید کے لئے مجھ پر اپنی خاص تجلیات فرمائی ہیں اور مجھ پر اپنی برکات کی بارش برسائی ہے۔اور مجھ پر قسم قسم کے انعامات کئے ہیں، اور مجھے اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی بدحالی کے وقت میں اپنے خاص فضلوں اور فتوحات اور تائیدات کی بشارت دی ہے۔پس اے قوم عرب ! میں نے چاہا کہ تم لوگوں کو بھی ان نعمتوں میں شامل کروں۔میں اس دن کا شدت سے منتظر تھا ، پس کیا تم خدائے رب العالمین کی خاطر میرا ساتھ دینے کے لئے تیار ہو؟ حمامة البشری، روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 182-183