مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 78 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 78

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 74 حَمَامَةُ الْبُشْرَى قبل ازیں ذکر ہو چکا ہے کہ حضرت محمد بن احمد مکی صاحب جب بیعت کے بعد مکہ شریف گئے تو وہاں تبلیغ کا کام شروع کر دیا اور اپنے ایک دوست علی طالع صاحب کے حوالے سے حضور کی خدمت میں لکھا کہ حضور انہیں اپنی کتب بھجوائیں تو وہ انہیں شرفاء وعلماء مکہ مکرمہ میں تقسیم کریں گے۔اس خط کے ملنے پر حضور نے اسے تبلیغ حق کا ایک غیبی سامان سمجھتے ہوئے حمامۃ البشری عربی زبان میں تصنیف فرمائی جس میں حضور نے دعوی مسیحیت ، دلائل وفات مسیح اور نزول مسیح اور خروج دجال کا مفصل بیان اور مکفرین علماء کی طرف سے آپ کے عقائد اور دعوی پر اعتراضات کا جواب دیا ہے۔یہ کتاب حضور نے 1893 ء میں ہی تصنیف فرما دی تھی تا ہم اس کی اشاعت فروری 1894ء میں ہوئی۔اس میں حضور علیہ السلام نے حضرت محمد بن احمد مکی صاحب کا خط بھی درج فرمایا ہے۔اس کتاب کے ٹائیٹل پیج پر حضور علیہ السلام نے دوشعر درج فرمائے ہیں جو نہایت ہی لطیف ہیں اور ذیل میں درج کئے جاتے ہیں حَمَامَتُنَا وَفِي تَطِيرُ بريش مِنْقَارِهَا شَوْقٍ تُحفُ السَّلَامِ إِلَى وَطنِ النَّبِيِّ وَسَيّدِ رسله ربی الْأَنَامِ یعنی ہماری کبوتری اپنی چونچ میں سلامتی کے تحفے لئے ہوئے شوق کے پروں کے ساتھ میرے رب کے محبوب اور نبیوں کے سردار ، سرور کائنات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وطن کی طرف محو پرواز ہے۔