مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 77 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 77

0000 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول عرب صاحب دتی جانے سے رک گئے۔اس پر حضرت اقدس نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ: فرمائیے ، اب دتی جانے کا خیال ہے یا نہیں؟ عرب صاحب نے جواب میں عرض کیا کہ حضور اب تو بالکل جانے کو دل نہیں چاہتا۔حضور نے فرمایا کہ اب دوسری سیروں کو چھوڑ کر روحانی سیروں کی طرف متوجہ ہو جاویں۔یہ آپ کی سعادت کی علامت ہے کہ اتنی دور سے اس جلسہ کے واسطے آئے اور یہاں ٹھہر گئے اور اس قدر مقابلہ نفس کا کیا۔ہر ایک کو یہ طاقت نہیں ہوتی کہ جذب نفس کے ساتھ کشتی کریں۔آپ کی ایک خواب اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعبیر 73 73 3 جنوری 1903ء کو ابوسعید عرب صاحب نے اپنی رؤیا بیان کی کہ ایک کتا پیار سے کاٹتا ہے اور پھر اس نے انڈا دیا جس کو انہوں نے توڑ ڈالا اور وہ بھاگ گیا۔فرمایا: کتا ایک برزخ ہے درندگی اور چرندگی میں۔جب وہ محبت سے کاٹے تو محبت ہے۔اور کتے سے مراد خفیف سا دشمن ہوتا ہے۔اس کے انڈے سے مراد اس کی ذریت ہے۔جب اس کو توڑ دیا تو گویا خفیف اور کمزور دشمن کی ذریت کو تلف کر دیا۔عرب صاحب نے پوچھا جو لوگ حضور کو برا نہیں کہتے اور آپ کی دعوت کو نہیں سنا وہ ہے طاعون سے محفوظ رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ فرمایا: میری دعوت کو نہیں سنا تو خدا کی دعوت تو سنی ہے کہ تقوی اختیار کریں۔پس جو تقویٰ اختیار کرتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہی ہے خواہ اس نے ہماری دعوت سنی ہو یا نہ سنی ہو کیونکہ یہی غرض ہے ہماری بعثت کی۔عرب صاحب نے ادھر ادھر غیر آبادی کو دیکھ کر عرض کی کہ یہ صرف حضور ہی کا دم ہے کہ جس کی خاطر اس قدرا نبوہ ہے ورنہ اس غیر آباد جگہ میں کون اور کب آتا ہے۔فرمایا کہ اس کی مثال مکہ کی ہے کہ وہاں بھی عرب لوگ دور دراز جگہوں سے جا کر مال وغیرہ لاتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 276 تا 411)