مردانِ خدا

by Other Authors

Page 88 of 97

مردانِ خدا — Page 88

مردان خدا حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب یادگیری نام: حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب والد کا نام: شیخ عبداللطیف صاحب پیدائش: ۱۲۵۸ ھ بمطابق ۱۸۴۲ء بمقام یاد گیر ضلع گلبر گه ریاست حیدر آباد دکن بیعت: اندازاً ۱۹۰۰ء اولاد: آپ کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔وفات: آپ حج پر گئے ہوئے تھے۔بیمار ہو گئے اور مدینہ منورہ میں ۱۷ دسمبر ۱۹۴۵ء کو بعمر ایک سوتین (۱۰۳) سال وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔موصی ہونے کی وجہ سے بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کا کتبہ لگایا گیا ہے۔اہم امور آپ صاحب وحی والہام بزرگ تھے۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت آپ کا نمایاں وصف تھا۔غرباء پروری میں بہت شہرت رکھتے تھے۔قرآن مجید سے عشق تھا۔اپنے علاقہ یاد گیر میں مدرسہ احمدیہ کے ساتھ ایک مدرسہ حفاظ قرآن جاری کیا اس کے جملہ اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے۔دعوت الی اللہ ہر سطح کے لوگوں میں آپ نے کی۔رفاہ عامہ کے کام کرتے ہی رہتے تھے۔یاد گیر میں آپ نے انگریزی اور یونانی ہر دو قسم کے دواخانہ جاری کر رکھے تھے اور جملہ اخراجات آپ خود برداشت کرتے تھے۔بہت سی کتب طب، عربی صرف و نحو، دینیات اور عقائد پر تصنیف کروا کر اپنے خرچ پر انہیں شائع کیا ایک مرتبہ گاؤں میں لوگوں کیلئے پانی کی دقت پیدا ہوگئی تو اپنے باغ سے