مردانِ خدا

by Other Authors

Page 86 of 97

مردانِ خدا — Page 86

مردان خدا ۸۶ حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب نام: حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب والد کا نام منشی محمد ابو القاسم صاحب قوم کا ئستھ پیدائش: بمقام سرا وہ ضلع میرٹھ یوپی بیعت : ۱۸۹۰ ء یا ۱۸۹۱ء بمقام لدھیانہ وفات: یکم دسمبر ۱۹۳۰ء بروز سوموار بعمر تریسٹھ سال اہم امور آپ کا نام ۳۱۳ رفقاء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے درج فرمایا ہے۔بہت سے مواقع پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کی توفیق پائی۔بہت سے مقدمات اور مباحث میں حضور کے ساتھ رہے۔رشتے ختم حضرت منشی صاحب کو سلسلہ حقہ میں داخل ہونے کے بعد بہت سی تکالیف اور مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر الحمد للہ کہ آپ کے پائے استقامت میں ذرہ بھر لغزش نہ آئی۔اور مردانہ وار ان کا مقابلہ کیا۔اس ضمن میں ایک قربانی آپ کے عزیز واقارب کا آپ سے دُور ہو جانا تھا۔آپ کے بچوں کی شادیوں کے سلسلہ میں تکلیف دہ حالات پیدا ہو گئے چنانچہ آپ کی سوانح میں لکھا ہے کہ: مولوی محب الرحمن (جو کہ منشی صاحب کے صاحبزادے ہیں ) کی شادی ان کے ماموں کے ہاں ہوئی تھی یہ سوال اٹھا کہ لڑکا اور اس کے والد احمدی ہونے کی وجہ سے کافر ہیں۔اس لئے یہ رشتہ قائم نہیں رہنا چاہئے لیکن لڑکی کے والد نے اس بات کی طرف التفات نہ کیا اور