مردانِ خدا

by Other Authors

Page 82 of 97

مردانِ خدا — Page 82

مردان خدا ۸۲ حضرت چوہدری برکت علی صاحب گڑھ شنکری حضرت چوہدری برکت علی صاحب گڑھ منکری نام: چوہدری برکت علی صاحب والد کا نام : چوہدری میراں بخش صاحب پیدائش: ۸۷ - ۱۸۸۶ء بمقام گڑھ شنکر ضلع ہوشیار پور قوم: راجپوت بیعت: ۱۹۰۲ء (آپ کا نام الحکم ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء میں بیعت کنندگان میں شائع ہوا ) ہجرت : ۱۹۰۴ء میں ہجرت کر کے مستقل طور پر قادیان آگئے۔وفات: ۷۔اپریل ۱۹۶۰ء بروز جمعرات بعمر ۷۳ سال ہوئی۔تدفین قطعہ خاص میں ہوئی۔اولاد: آپ کے پانچ بچے بچیاں تھے۔مجھے اپنی قوم کی پرواہ نہیں حضرت چوہدری برکت علی صاحب اپنی بیعت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔۱۹۰۲ء میں ایک دن میں نے حضرت ڈاکٹر صاحب مرحوم ( ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب مراد ہیں ) سے عرض کیا کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ میری بیعت کا خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں لکھ دیں۔ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ تمہاری راجپوتوں کی قوم بہت سخت ہے شاید وہ تمہیں روکیں اور تکالیف دے کر چاہیں کہ تم بیعت چھوڑ دو۔میں نے اسی وقت کہا کہ مجھے اپنی قوم کی پرواہ نہیں اور نہ میں ان کی تکلیف دہی سے ڈرتا ہوں۔اگر وہ اس راہ میں مجھے جان سے بھی مار دیں تو میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔اس پر ڈاکٹر صاحب مرحوم نے میری بیعت کا خط لکھ دیا اور حضرت مولوی