مردانِ خدا — Page 75
مردان خدا ۷۵ حضرت قاضی ضیاءالدین صاحب حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب نام حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب ولدیت: قاضی غلام احمد صاحب ولادت: ۱۸۴۳ء بمقام قاضی کوٹ ضلع گوجرانوالہ بیعت: مارچ ۱۸۸۹ء اولاد: آپ کی دوشادیاں ہوئیں۔آپ کے ہاں دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئیں جنہوں نے عمر دراز پائی۔وفات: ۱۲مئی ۱۹۰۴ء اہم امور آپ کے شدید مخالفانہ حالات کی وجہ سے حضور نے دسمبر ۱۹۰۰ء میں ہجرت کا ارشاد فرمایا تو آپ ۱۹۰۱ ء کے شروع میں قادیان چلے گئے۔ضمیمہ انجام آتھم میں مندرج تین سو تیرہ رفقاء میں آپ کا نام بھی درج ہے۔نہ صرف آپ بلکہ آپ کے دوفرزند اور آپ کے ذریعہ احمدی ہونے والے گیارہ احباب کے نام بھی اس میں درج ہوئے۔نزول مسیح میں مندرج پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے گواہوں میں کئی پیشگوئیوں میں آپ کا نام درج ہے۔آپ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق اور باقاعدہ تہجد گزار تھے۔آپ کی وفات سے قبل آپ کے بارہ میں حضور کو الہام ہوا وہ بے چارہ فوت ہو گیا“۔صبر و استقامت حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بیان کرتے ہیں۔والد ماجد کو اپنے گاؤں کوٹ قاضی محمد جان میں مخالفوں نے قریباً تیرہ برس تک سخت تکالیف پہنچا ئیں۔مقاطعہ کئے رکھا۔نقب زنی بھی کرا دی گئی مگر آپ نے استقامت سے