مردانِ خدا

by Other Authors

Page 74 of 97

مردانِ خدا — Page 74

مردان خدا ۷۴ حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری جانور بن گیا۔جب مدراس میں مسجدیں میرے ہاتھوں سے نکل گئیں تو ہندوؤں سے پچھیا ہال لے کر ایک دن انگریزی میں اور دوسرے دن اُردو میں حضرت اقدس امام زماں کے حال کو بیان کیا جس کا اثر لوگوں پر پڑا۔رمضان شریف میں اپنے وطن شہر بھاگلپور میں آیا۔میرے دوست و ہم خیال و ہم مشرب مولوی صاحبوں میں سے ایک صاحب نے مجھ کو خط لکھا کہ تم نے بڑی غلطی کی اچھے طور سے مرزا صاحب کے عقائد کی جانچ پڑتال کر کے بیعت کرنی تھی۔تمہاری اس عاجلانہ حرکت سے اہل اسلام کو سخت نقصان پہنچا کیونکہ تمہاری کوششوں سے اہل اسلام کو نفع عظیم پہنچ رہا تھا۔ایک دوسرے مولوی صاحب جو براہین احمدیہ وغیرہ دیکھے ہوئے تھے اور حضرت اقدس کو مجد د زمان مانتے ہیں یہ لکھا تھا کہ تم نے مصلحت زمانہ کے برخلاف کیا۔(مولوی حسن علی بھاگلپوری: تائید حق صفحه ۶۹ تا ۷۱ ) آپ کے متعلق محترم ملک صلاح الدین صاحب لکھتے ہیں۔حضرت مولوی صاحب جو قوم کی نظر میں شمس الواعظین تھے اور حد درجہ معزز و محترم۔احمدیت قبول کرنے کے بعد آپ کا جو حال ہوا اس بارے میں حضرت مولوی احمد علی صاحب بھاگل پوری بیان کرتے ہیں کہ آپ مدراس لوٹے تو سارے علماء مدراس نے آپ کی تکفیر کی اور آپ کو دجال اور کرسٹان (عیسائی) کہنے لگئے“۔( رفقاء احمد : جلد : ۱۴: ص: ۵۵) پر ایسے کفر پر تو فدا ہے ہماری جاں وو جس سے ملے خدائے جہان و جہانیاں رسالہ معاصر پٹنہ نے آپ کا ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ لکھے۔وہ مرزا صاحب کے حلقہ پیروان میں شامل ہو گئے۔قادیانی مذہب قبول کرتے ہی مولوی صاحب کی مقبولیت عامہ کو سخت دھکا لگا۔اب وہ صرف مبلغ احمدیت ہو کر رہ گئے۔عام مسلمانوں نے ان کا بائیکاٹ کیا اور ان کو مسجدوں میں تقریر کرنے کی اجازت نہ دی۔(رسالہ معاصر پٹنہ: حصہ :۲: ص: ۸: بحوالہ رفقاء احمد : جلد : ۱۴ : ص:۳۰)