مردانِ خدا — Page v
مردان خدا پیش لفظ جانوں کا بھی نذرانہ پیش کردیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ رفقاء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے نمونہ کو اختیار کرنے کی طرف جماعت کو توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں۔یہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے ان کو خدا نے آخری زمانہ کے مامور اور مرسل کا (رفیق) پھر ابتدائی (رفیق) بننے کی توفیق عطا فرمائی اور ان کی والہانہ محبت کے نظارے ایسے ہیں کہ دنیا ایسے نظارے صدیوں میں دکھانے سے قاصر رہے گی پس یہ وہ لوگ ہیں جن کے نقش قدم پر جماعت کے دوستوں کو چلنے کی کوشش کرنی چاہئے“۔(الفضل: جلد ۲۹: نمبر ۱۹۶) پس یہ مردانِ خدا، محبوبان بارگاہ الہی ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں۔ان کے راستوں پر قدم مارنا ہی ہمارے لئے راہ فلاح ہے۔مولا کریم ان تمام قربانیوں کے تحائف پیش کرنے والوں کو کروٹ کروٹ رحمت نصیب کرے اور ہمیشہ ایسے لوگ پیدا کرتا ر ہے جو ان نمونوں پر عمل کریں، سب کچھ قربان کریں مگر اپنے ایمان کی کشتی کو پار لے جائیں۔آمین الھم آمین۔امید ہے ہمارے خدام اور اطفال ان واقعات سے بھر پور استفادہ کریں گے۔