مردانِ خدا

by Other Authors

Page 41 of 97

مردانِ خدا — Page 41

مردان خدا ۴۱ حضرت بھائی جی عبدالرحمن صاحب قادیانی جان گیا کہ یہ لوگ روکنا چاہتے ہیں۔آخر زور سے پلا چھڑا چھڑا کر خدا خدا کر کے چوک میں پہنچا جہاں میاں علی بخش اور نبی بخش دو بھائیوں کی عطاری کی دوکان تھی ان سے دریافت کیا تو انہوں نے راستہ بتایا ورنہ ہند و کسی ایک نے بھی مرزا صاحب کے مکان کا راستہ نہ بتایا تھا۔( حضور سے آپ کی ملاقات ہوئی تو عرض کیا ) حضور میں تو مدت ہوئی دل سے احمدی ہوں۔نماز مجھے آتی ہے اور پڑھتا ہوں۔حضور کی کتاب انوار الاسلام اور نشان آسمانی میں نے اچھی طرح سمجھ کر پڑھی ہیں۔مجھے دین حق کا شوق ہے۔میں جوان ہوں نابالغ نہیں۔وغیرہ اس پر اللہ تعالیٰ نے میرے آقائے نامدار کو انشراح بخشا اور حضور پر نور نے مجھے قبول فرما کر کلمہ پڑھایا اور داخل سلسلہ کیا۔فالحمد لله الحمد لله ( حضرت بھائی جی عبد الرحمن قادیانی - صفحہ ۳۵ تا ۴۸) آزمائش اور ابتلاؤں کا دور اپنے والدین کی طرف سے اب آپ کی مخالفت اور ابتلاؤں کا دور تھا۔یہ داستان روح کو لرزا دینے والی ہے۔حضرت بھائی جی فرماتے ہیں:۔خواب میں مجھے دکھایا گیا کہ ایک بار یک لمبا سانپ میری طرف آ رہا ہے اور جب وہ میرے قریب آیا تو حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک لاٹھی اس کو ماری مگر وہ لاٹھی کے نیچے سے بالکل صفائی کے ساتھ زندہ نکل کر سیدھا میری طرف بڑھا اور میرے جسم کے گرد لپٹ گیا۔“ اس نظارہ اور سانپ کے میرے جسم کے گرد لپٹ جانے کی وجہ سے مجھ پر ایسی گھبراہٹ اور پر یشانی وارد ہوئی کہ میں نیند سے ایسا چونک کر اٹھا کہ مولوی صاحب موصوف نے بھی میری بیداری کو غیر معمولی گھبراہٹ زدہ محسوس کیا۔“