مردانِ خدا — Page 29
مردان خدا ۲۹ حضرت منشی ظفر احمد صاحب نام: تاریخی نام’انظار حسین تھا حضرت منشی ظفر احمد صاحب ولدیت: مشتاق احمد عرف محمد ابراہیم صاحب پیدائش : ۱۲۸۰ھ بمقام باغپت ضلع میرٹھ۔اصلی علاقہ ضلع مظفر نگر یو پی ہے۔بیعت : ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء شادی: آپ نے دوشادیاں کیں۔اولاد: آپ کے آٹھ بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔وفات : ۱۳۶۰ھ بمطابق ۲۰ اگست ۱۹۴۱ء بعمر ۷۹ سال اہم امور آپ ۳۱۳ رفقاء میں سے تھے۔آپ کا نام حضور نے مہدی کے بارہ میں ۳۱۳ رفقاء والی پیشگوئی کے پورا ہونے کے سلسلہ میں آئینہ کمالات اسلام اور انجام آتھم میں درج فرمایا ہے۔۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ میں شریک ہوئے۔سفر و حضر میں حضور کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔کئی نشانات کے گواہ کے طور پر حضور نے آپ کا ذکر فرمایا ہے۔صرف "نزول المسح ،، میں ہی چھ پیشگوئیوں میں بطور گواہ آپ کا نام درج ہے۔مختلف مواقع پر آپ کو متعدد مضامین و کتب حضور کی خدمت میں پڑھ کر سنانے کی توفیق ملی۔ید پہلی شوری منعقده ۱۵ ، ۱۶ اپریل ۱۹۲۲ء میں شرکت کی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے بارے میں تحریر فرمایا:۔