مردانِ خدا

by Other Authors

Page 19 of 97

مردانِ خدا — Page 19

مردان خدا ۱۹ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی سلسلہ جب کچھ روز جاری رہا تو لوگوں میں ہر طرف ہماری عداوت کے شعلے بھڑک اُٹھے اور ایک جمعہ کے دن جب کہ لوگ جمعہ پڑھنے کیلئے باہر سے بھی آئے ہوئے تھے اور اس طرح سے موضع خوجیا نوالی میں گردو نواح کے ہزار ہالوگوں کا اجتماع ہو گیا تھا۔اس مولوی نے لوگوں کو احمدیوں کے خلاف بہت اشتعال دلایا۔میں ان دنوں چونکہ ( دعوت الی اللہ ) کی غرض سے موضع رجوعہ اور موضع ہیلاں تحصیل پھالیہ گیا ہوا تھا۔اس لئے میرے بعد احمدی احباب اس مولوی کی فتنہ پردازیوں سے سخت خائف ہو گئے۔آخر بعض مولویوں کے یقین دلانے پر کہ مرزائیوں میں سے کوئی بھی مجمع میں تقریر کرنے کی جرات نہیں رکھتا۔جب مولوی احمد دین نے ہمارے احمدیوں کو مقابلہ کا چیلنج دیا تو اس علاقہ کے احمدیوں میں سے مولوی امام الدین صاحب اور مولوی غوث محمد صاحب وغیر ہما نے ہمارے چوہدری مولا داد وڑائچ احمدی ساکن لنگہ کو میرے بلانے کے لئے موضع ہیلاں بھیجا۔چنانچہ میں اطلاع پاتے ہی گھوڑی پر سوار ہو کر موضع خوجیانوالی پہنچ گیا اور آتے ہی ایک عربی خط لکھ کر مولوی احمد دین کے پاس بھیجا۔جسے وہ اپنی کم علمی کی وجہ سے پڑھنے سے قاصر رہا اور جیب میں ڈالتے ہوئے میری طرف پیغام بھیجا کہ آپ یہاں آ کر منبر پر چڑھ کر تقریر کریں۔چنانچہ میں بمع احباب وہاں پہنچتے ہی منبر کے قریب گیا اور اسے کہا کہ آپ منبر سے نیچے اُتریں میں تقریر کرتا ہوں تو اس نے انکار کیا اور کہا کہ رسول کی منبر پر میں کا فر کو تقریر نہیں کرنے دوں گا۔اور اس طرح اس نے مجھے تقریر کرنے سے روک دیا اور حضور اقدس علیہ السلام کی کتاب ”ازالہ اوہام نکال کر۔۔۔۔الہام پر اعتراضات شروع کر دیئے اور اس کی جہالت کا نمونہ یہ تھا کہ لفظ دائیں کو دائین بنون موقوف پڑھا۔جب میں نے جوابات دے کر لوگوں پر اس کی بے علمی کو واضح کیا تو اس نے اپنی خفت مٹانے کیلئے مجھے ایک تھپڑ مارا جو میرے منہ کی بجائے میرے عمامہ پر لگا اور وہ میرے سر سے کچھ سرک گیا۔اس بدتمیزی کو دیکھ کر حاضرین میں سے چوہدری جان محمد نمبر دار وڑائچ اور چوہدری ہست خاں مانگٹ اُٹھے اور اس مولوی کو بہت ہی ڈانٹا اور ملامت کی اور جتنا مجمع تھا منتشر ہو گیا۔اس موقع