مردانِ خدا — Page 20
مردان خدا حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی پر خدا تعالیٰ کے فضل سے چند منٹوں میں ہی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اور دعویٰ کا اعلان ہزار ہا لوگوں تک پہنچ گیا اور اس مولوی کی بے علمی اور بدتمیزی واضح ہوگئی۔دوسرے دن جب مجھے معلوم ہوا کہ مولوی احمد دین ابھی اسی گاؤں کی ایک مسجد میں ہے تو میں نے یہاں کے نمبردار چوہدری جان محمد کو کہا کہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کو قرآن مجید اور احادیث اور اسلام کی رُو سے تسلیم کر کے اپنی ساری قوم اور آپ لوگوں سے مذہب کی بناء پر علیحدہ ہوا ہوں۔اس لئے بہتر ہے کہ آپ لوگ مولوی احمد دین کو بلا کر میرے ساتھ گفتگو کرائیں تا کہ جس شخص کے پاس بھی سچائی ہے لوگوں کو معلوم ہو جائے۔چوہدری جان محمد نے کہا بات تو معقول ہے۔ہم ابھی مولوی احمد دین کو کہتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے جب مولوی احمد دین کو میرا یہ پیغام سنایا تو وہ کہنے لگا مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس موضع کے تمام زمیندار مولوی غلام رسول را جیکی کی قوم کے لوگ ہیں اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ یہاں کوئی فساد نہ ہو جائے۔میں نے کہلا بھیجا کہ مولوی احمد دین جیسا بھی چاہیں اپنے امن و تحفظ کے متعلق تسلی کر لیں مگر میرے ساتھ گفتگو ضرور کریں۔اس کے بعد مولوی احمد دین نے گھوڑی منگائی اور موضع گڈ ہو بھاگ گیا۔جہاں چند روز قیام کے بعد لوگوں کو معلوم ہوا کہ اُسے آ تشک ہوگئی ہے۔پھر وہاں سے وہ اپنے وطن ضلع جہلم چلا گیا اور دوبارہ ہمارے علاقہ میں آنے کی اسے جرات نہ ہو سکی اور سنا کہ وہ وہاں وطن میں جلد ہی مر گیا اور دنیا میں اُسے رہنے کیلئے زیادہ مہلت نہ مل سکی۔( حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی: حیات قدسی: حصہ اوّل: صفحه: ۳۰ تا ۳۳: ۲۰ جنوری ۱۹۵۱ء : حیدر آباد دکن)