مردانِ خدا — Page 10
مردان خدا حضرت سید عبداللطیف صاحب این بود رسم ره صدق و وفا و این بود مردان حق را انتہا یعنی وہ جواں مرد اور رب کریم کا محبوب تھا۔اس نے اپنے پوشیدہ خدا داد جو ہر کو خوب ظاہر کر دیا۔دیکھو دیکھو اس پاک وجود عبداللطیف نے اپنے مولا اور حق و صداقت کی خاطر قربانی دے دی اور اُس وجود نے صدق اور سچائی کے ساتھ اپنی جان جان آفریں کے سپر د کر دی تبھی تو اس نے اپنے آپ کو اس طرح پر سنگساری کے پتھروں کے سپر دکر دیا۔یہی صدق و وفا کے راستہ کی رسم ہے اور مردان حق کا انتہائی مقام یہی ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے متعلق فرمایا :۔”اے عبداللطیف تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے صدق کا نمونہ دکھایا۔اللہ تعالیٰ حضرت صاحبزادہ صاحب کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ان کی برکات ان کے پس ماندگان میں جاری وساری رکھے اور ہر آن اور ہر لحظہ سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را