مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 220 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 220

له له عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَفْهَمُهُ عَلَى وَجْهِه۔“ مقام خاتم انا الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحه ۸۹ بحث نمبر ۴۷۱) ترجمہ مسیح موعود نبوت مطلقہ رکھنے والے ولی کی صورت میں بھیجا جائے گا اور اس پر شریعت محمدیہ الہاما نازل ہوگی اور وہ اُسے ٹھیک ٹھیک سمجھے گا۔خالد محمود صاحب نے امام موصوف کا یہ قول عقیدۃ الامت صفحه ۸۶ پر درج کیا ہے:۔" مَنْ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى اَمَرَهُ بِشَيْءٍ فَلَيْسَ بِذَلِكَ بِصَحِيْحٍ إِنَّمَا ذَلِكَ تَلْبِيْسٌ لِاَنَّ الْأَمْرَ مِنْ قِسْمِ الْكَلَامِ وَصِفَتِهِ وَذَالِكَ بَابٌ مَسْدُوْدٌ دُوْنَ النَّاسِ۔“ الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحہ ۳۸ بحوالہ عقیدۃ الامت صفحه ۸۶) یعنی جو شخص یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کسی بات کا حکم دیا ہے تو یہ میچ نہیں بلکہ شیطانی فریب ہے کیونکہ حکم کلام کی ایک قسم ہے۔اور اس کی ایک صفت ہے۔اور یہ دروازہ لوگوں کے لئے بند ہو چکا ہے۔مولوی خالد محمود صاحب سے ہمارا سوال ! مندرجہ بالا عبارت کی رُو سے جب اُس کو اُس عبارت کے مقابلہ میں رکھا جائے جو مسیح موعود پر قرآن شریف کے بصورت وحی الہاما نازل ہونے کے متعلق ہم او پر درج کر چکے ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر خالد صاحب کی پیش کردہ عبارت میں ”امر“ سے ”امر جدید مراد نہ لیا جائے جو شریعتِ جدیدہ کا حامل ہوتا ہے تو پھر