مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 221 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 221

۲۲۱ خالد محمود صاحب او پر کی دونوں عبارتوں میں تطبیق دے کر دکھلائیں؟ خالد محمود صاحب پر واضح رہے کہ اگر قرآن کریم کی کسی آیت کا جو کسی امر و نہی پر مشتمل ہو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی شخص پر نازل ہونا منقطع ہوتا تو ذیل کی آیات بعض بزرگوں پر الہاما نازل نہ ہوتیں۔ہوئیں:۔(الف) حضرت محی الدین ابن عربی تحریر فرماتے ہیں مجھ پر یہ آیات نازل " قُلْ امَنَّا بِاللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيْمَ وَإِسْمَعِيْلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوْتِيَ مُوْسَى وَعِيْسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ۔66 (فتوحات مکیہ جلد ۳ صفحه ۳۶۷) (ب) حضرت خواجہ میر دردعلیہ الرحمہ پر مندرجہ ذیل قرآنی آیات کا نزول ہوا۔(1) وَأَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِيْنَ (۲) لَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُوْنَ۔(۳) وَمَا أَنْتَ بِهَادِ الْعُمْيِ عَنْ ضَلَالَتِهِمْ ( علم الكتاب صفحه ۶۴) (ج) حضرت مولوی عبداللہ صاحب غزنوی پر مندرجہ ذیل آیات قرآنی امر و نہی پر مشتمل نازل ہوئیں:۔(ا) فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أَوْ لُوْ الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ