مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 200 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 200

(۔۔) مقام خاتم انا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مذہب ثابت نے حضرت انس سے روایت کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:۔" قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنِّي لَمْ اَرَ زَمَانًا خَيْرَ الْعَامِلِ مِنْ زَمَائِكُمْ هَذَا إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ زَمَانٌ مَعَ نَبِيِّ۔“ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۲۷) راوی کہتا ہے کہ ”حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں اس زمانہ سے کوئی زمانہ بہتر نہیں پاتا سوائے ایسے زمانہ کے کہ وہ آئندہ نبی کے ساتھ ہو۔يَكُونُ مضارع کا صیغہ ہے جو استقبال کا فائدہ دے رہا ہے۔پس حضرت علی کے نزد یک آئندہ نبی کے ہونے کا امکان تھا۔ورنہ وہ إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ زَمَانٌ مَعَ نَبِي کے الفاظ نہ فرماتے۔امام الصوفیاء الشیخ الاکبر حضرت محی الدین ابن العربی علیہ الرحمہ کے اقوال امام الصوفیاء الشیخ الاکبر تحریر فرماتے ہیں:۔(الف) وَمِنْ جُمْلَةِ مَا فِيْهَا تَنْزِيْلُ الشَّرَائِعِ وَ خَتَمَ اللَّهُ هَذَا التَّنْزِيْلَ بِشَرْع مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ خَاتَمُ النبيين " (فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحه ۵۵-۵۶)