مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 89 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 89

(19 مقام خاتم انا چھوڑتے ہیں۔انصاف ! انصاف !! انصاف !!! مولوی خالد محمود صاحب کی جرح کا امر ثانی، دوسری بات جو مولوی خالد محمود صاحب نے ہمارے استدلال پر تنقید کی صورت میں لکھی ہے یہ ہے کہ اگر اس ( آیت ناقل) سے مرزائی حضرات اجرائے نبوت پر استدلال کریں گے تو کیا اس سے تشریعی نبوت اور مستقل غیر تشریعی نبوت ہر دو کے دروازے بھی گھلے نظر نہ آئیں گے؟ اور ظاہر ہے کہ مرزائی حضرات کے قول کے مطابق مرزا صاحب خود بھی ایسی ہر نبوت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم مانتے ہیں۔“ الجواب بیشک حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریعی نبوت اور مستقل غیر تشریعی نبوت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کے بعد بالکل منقطع جانتے ہیں۔مگر اس آیت میں رُسُل کا لفظ ” عام مخصوص بالبعض“ ہے۔یعنی اس کے عموم کی تخصیص دوسری آیات کر رہی ہیں۔چنانچہ آیت مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ سُوره نساء آیت۷۰) سے ظاہر ہے کہ آئیندہ نبی وہی ہوسکتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مطیع ہو۔یعنی شریعت محمدیہ پر قائم ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہو۔اور آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ سُوره مائده آیت ۴) سے ظاہر ہے کہ شریعت محمد یہ ایک کامل شریعت ہے۔اور آیت إِنَّا نَحْنُ