مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 131 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 131

(IM) مقام خاتم است نتين ہاں جب بھی ایسی شرائط پائی جائیں تو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے نزدیک بھی تلوار کا جہاد فرض ہوگا۔چنانچہ آپ حضرت میر ناصر نواب صاحب کو ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں:۔اس زمانہ میں جہادرُوحانی صورت سے رنگ پکڑ گیا ہے۔اور اس زمانہ کا جہاد یہی ہے کہ اعلائے کلمہ اسلام میں کوشش کریں۔مخالفوں کے اعتراضات کا جواب دیں۔دینِ اسلام کی خُو بیاں دُنیا میں پھیلا ئیں۔یہی جہاد ہے جب تک کہ خدا تعالیٰ کوئی دوسری صُورت دُنیا 66 میں ظاہر کر دے۔“ ) مکتوب مندرجہ درود شریف مؤلف مولانا محمد اسمعیل صاحب فاضل) پس دوسری صورت پیدا ہونے پر آپ کے نزدیک تلوار کا جہاد ضروری ہے ہاں اس کا انتظار کرنا درست نہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، لَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِ کہ دشمن سے جنگ کی کبھی تمنا نہ کرو اور یہ انتظار جو درست نہیں ایک گونہ جنگ کی تمنا ہی ہے۔۲۔دوسرا نیا قانون اور نیا حکم خالد محمود صاحب یہ پیش کرتے ہیں:۔کہ مرزا غلام احمد صاحب سے پہلے جو مسلمان حیات مسیح کے قائل تھے وہ از روئے شریعت گنہ گار نہیں اور جو مرزا صاحب کے آنے کے بعد اس عقیدہ پر قائم رہیں وہ گمراہ اور بیدین ہیں۔(الف) إِنَّ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِي لَا إِثْمَ عَلَيْهِمْ وَهُمْ مُبَرَّونَ استفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی صفحه ۴۲)