مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 64
مقام خاتم انا الاطلاق مراد لے کر لکھتا ہے:۔”مولوی محمد قاسم کی عبارت یہ ہے:۔بالفرض بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا ؟ غور کیجئے۔بالفرض اگر نبی پیدا ہو تو حضور کی خاتمیت میں فرق آئے گا یا نہیں۔اگر آپ کہیں نہیں آئے گا تو غلط ہے۔کیوں اس لئے کہ:۔(۱) اگر بالفرض اگر ( کسی صاحب !) کی دونوں آنکھیں نکال دی جائیں تو پھر بھی ان کی بینائی میں کچھ فرق نہیں آئے گا؟ (۲) بالفرض اگر ( کسی صاحب) کے سر کو جسم سے جدا کر دیا جائے تو پھر بھی اُن کے زندہ رہنے میں کچھ فرق نہیں آئے گا ؟ (۳) بالفرض اگر ( کوئی صاحب) اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو پھر بھی اُن کے نکاح میں کچھ فرق نہیں آئے گا ؟ (۴) بالفرض اگر ( کوئی صاحب ) زنا کرلیں تو پھر بھی اُن کی پاک دامنی میں کچھ فرق نہ آئے گا ؟ تو جناب فرمائیے۔فرق آئے گا یا نہیں۔تو اعتراض ان لفظوں پر ہے کہ فرق نہیں آئے گا۔اور یہ ہی مولوی قاسم کہتے ہیں۔حاشیہ 1: ذیل کے چاروں نمبروں کی عبارتوں میں کسی صاحب“ اور ”کوئی صاحب“ کے الفاظ جو انڈر بریکٹ ہیں وہ ہمارے ہیں۔معترض صاحب نے ان کی بجائے ”مصنف چراغ سنت“ کے الفاظ لکھے ہیں۔ہم نے اُن کا لکھنا پسند نہیں کیا۔