مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 41
لدا مقام خاتم النی کی تاثیر ظاہر ہونے میں علی الاطلاق مانع نہیں ہو سکتی بلکہ بعض قیود کے ساتھ ہی مانع ہو سکتی ہے۔ورنہ دونوں قسم کی خاتمیت میں تناقض تسلیم کرنا پڑے گا۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریعی نبی ہیں اس لئے خاتمیت زمانی کا یہی مفہوم خاتمیت مرتبی کو لازم ہوگا کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم آخری شارع نبی ہیں۔کیونکہ خاتمیت زمانی اسی مفہوم میں خاتمیت مرتبی کے ساتھ جمع ہوسکتی ہے۔خاتمیت مرتبی کا مفہوم ہی افضلیت کو چاہتا ہے اور خاتمیت زمانی مولانا محمد قاسم صاحب کے نزدیک افضلیت کو نہیں چاہتی۔چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں:۔عوام کے خیال میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیائے سابق کے زمانہ کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔مگر اہلِ فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم اور تاخیر زمانی میں ( یعنی اول ہونے یا آخر ہونے میں۔ناقل ) بلذات کچھ فضیلت نہیں۔پھر مقامِ مدح میں ولكن رسول الله و خاتم النبيين فرمانا کیونکر صحیح ہوسکتا۔اور مناظرہ عجیبہ میں تحریر فرماتے ہیں:۔وو ( تحذیر الناس صفحہ ۳ ) تاتر زمانی افضلیت کے لئے موضوع نہیں۔افضلیت کو ستلزم نہیں افضلیت سے اس کو بالذات کچھ علاقہ نہیں ( مناظره عجیبه صفحه ۴۹) نیز تحریر فرماتے ہیں:۔دو سوخاتمیت زمانی یا اولیت زمانی میں کچھ کمال نہیں۔ورنہ زمانہ سے