مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page iv of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page iv

عرض ناشر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی اسی آیت خاتم النبیین وخیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 ص 170-169) کتاب زیر نظر میں مقام خاتم النبین سیم کا حقیقی مفہوم قرآن مجید، احادیث نبویہ اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آنحضور صلی ایتم کی اعلیٰ و ارفع شان اور ختم نبوت کے متعلق جماعت احمدیہ کے عقیدہ کے برخلاف عامتہ المسلمین میں پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈہ کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے۔یہ کتاب مکرم و محترم محمد نذیر لائل پوری صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ کا علمی شاہکار ہے اور مقام خاتم النبین کے حقیقی مفہوم کی آئینہ دار ہے۔یہ کتاب 1967 میں ربوہ میں پہلی بار شائع ہوئی۔اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی یہ پیشکش قبول فرمائے اور اُن کو اجر عظیم سے نوازے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان دور جدید کے تقاضوں اور اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کتاب مقام خاتم النبین سلام کا پہلی بار کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن ہدیہ قارئین کر رہی ہے۔فالحمد للہ علی ذالک اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت کے جملہ مراحل میں ممد و معاون تمام کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کو نافع الناس بنائے۔آمین ناظر نشر و اشاعت قادیان