مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page v of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page v

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَىٰ رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خاتم النبیین کے مقام پر سرفراز فرمایا ہے۔اس میں کسی مسلمان کو اختلاف نہیں۔جماعت احمدیہ کا امت محمدیہ سے اُصولی اتفاق ہے کہ اس آیت کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع اور مستقل نبی نہیں آسکتا۔اور مسیح موعود نہ شارع نبی ہوگا نہ مستقل بلکہ وہ ایک پہلو سے نبی ہوگا اور ایک پہلو سے امتی۔اس بارہ میں تمام بزرگانِ امت متفق ہیں۔کچھ عرصہ ہوا کہ لاہور میں میرا ایک پرائیویٹ تبادلہ خیالات مولوی خالد محمود صاحب ایم۔اے سے ہوا جن کی کتاب عقیدۃ الامۃ فی معنی ختم القوة کا جواب آگے دیا جا رہا ہے۔تبادلۂ خیالات میں مولوی خالد محمود صاحب نے ہماری سخت حق تلفی کی تھی۔کیونکہ باوجود فیصلہ کے ہمارا آخری وقت ہمیں نہیں دیا تھا اور بعد میں مباحثہ کی روئداد بنام نصرت الاسلام میں اپنی آخری ساری تقریر درج کرادی۔اس کتاب میں عقیدۃ الامۃ کے جواب کے علاوہ نصرت الاسلام کے جواب کا قرض بھی پکا دیا گیا ہے۔ربوه ۶۷-۱-۱۵ محمد نذیر لائل پوری سابق پرنسپل جامعہ احمد سید بود